میرا تعارف

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، میرے بلاگ پر خوش آمدید۔ آمدنت باعث آبادی ما۔
میرا نام محمد سلیم ہے۔ تعلیمی قابلیت بس اُتنی ہی ہے جتنی حکومت پاکستان نے قومی اسمبلی کے امید واروں کیلئے اہلیت کی شرط کے طور پر مقرر کی ہے اور عمر اتنی کہ کبھی کبھی لڑکے لڑکیوں کے منہ سے انکل بھی سننا پڑ جاتا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کا رہائشی ہوں، شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہوں۔ آجکل میں چین کے شہر شانتو میں رہتا ہوں اسی مناسبت سے (محمد سلیم / شانتو-چائنا) لکھتا رہا ہوں۔ کچھ دوستوں نے مجھے محمد سلیم شانتو صاحب بھی کہہ کر مخاطب کیا۔ شانتو کا نام ہر وہ شخص جانتا ہے جس کا کسی نہ کسی طریقے سے کھلونوں کی صنعت سے تعلق ہے۔ شانتو چین کے مشہور شہر گوانزو سے تقریبا 300 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور لگ بھگ اتنا ہی دور ھانگ کانگ سے ہی بنتا ہے۔ وقتا فوقتا آپ سے اس بارے میں مزید بات ہوتی رہے گی۔
میں جب کمانے کی عمر کو پہنچا تو تعلیم چھوڑ کر عازم سعودیہ ہوا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب نو وارد کو کہا جاتا تھا اب سعودیہ آئے ہو جب یہاں کے میلے اور بہاریں ختم یا اُجڑ گئیں ہیں، ملازمت تعلیم اور ہنر کے بل بوتے پر نہیں ڈیرہ داروں  کی واقفیت اور اُن کے تعلقات کی نوعیت کے مطابق ملا کرتی تھی۔ مجھے پہلے کام اور بعد میں رہائش عربوں (مصریوں) کے ساتھ مشترکہ ملی تو  عربی پر خاصا عبور حاصل ہوا، اپنے ہموطن حیرت سے دیکھتے کہ جو عربی زبان اور اُسکا لب و لہجہ وہ دس سالوں سے نہیں اپنا سکے تھے وہ میں سال بھر میں ادا کر رہا تھا۔ ملازمت کے ابتدائی سالوں سے ہی بزنس ٹورز کی زد میں آیا تو میں نے اسے سیر و تفریح کا ذریعہ جانا اور مشرق بعید کے ہر سفر سے واپسی پر گھر پھیرا لگانا فرض، جبکہ محلے داروں نے ہر دوسرے  تیسرے مہینے محلے میں پھرتا دیکھا تو سمجھا کہ منڈا لگتا ہے پاؤڈر کا کام کر رہا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اقامہ سعودی عرب کا ہے، رہائش پاکستان میں ہے اور کام چین میں کر رہا ہوں۔
اردو ادب کے تو آپ خود شاہسوار ہیں جبکہ میرا اس صنف سے زیادہ پالا نہیں پڑا ، جتنا ایک عربی سے واقفیت ہے اسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں آنے والی منتخب ایمیلز کا اردو میں ترجمہ کر کے جانے والی ایمیلز بنا دیتا ہوں، آپ پسند کرتے ہیں یہ آپ کی محبت، عنایت اور شفقت ہے، میں اسے اپنی صلاحیت ہرگز نہیں سمجھتا۔
ہمیشہ یاد رکھیئے کہ آپ بلغوا عنی ولو آیۃ کے حکم کے پابند ہیں، جو سنا، پڑھا اور جانا ہے اُسے آگے تک پہنچا دیا کریں، اپنا خیال رکھیئے اور خوش رہیئے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔۔۔

77 Responses to میرا تعارف

  1. محترم جناب محمد سلیم،
    ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دن دُوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور آپ صدا یوں ہی لکھتے رہیں۔ (آمین) آپ کے لکھنے کا انداز بہت اچھا ہے۔ بہت عرصہ ہوا غمِ روزگار نے میری مطالعے کی عادت ختم کر دی تھی۔ مگر آپ کے بلاگ کے توسط سے میرا یہ شوق دوبارہ شروع ہوا ہے۔ پروردگار آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (آمین)
    ۔
    ۔
    آپ کا خیرخواہ
    اسماعیل سرسانہ (ملتان،پاکستان)

  2. السلام علیکم!محمد سلیم صاحب آپکا بلاگ مجھے بہت پسند آیا ،میں بھی آپکی طرح کا بلاگ بنانا چاہتا ہوں ،آپ سے گذارش ہے کہ آپ میری اس سلسلہ میں مدد فرمائیں۔میرے بلاگ کا لنک یہ ہے
    http://knooz-e-dil.blogspot.com/
    امید ہے کہ اس سلسلہ میں آپ میری ضرور رہنمائی فرمائیں گے۔

  3. اطھر تنویر نے کہا:

    اسلام علیکم ! اچھی کاوش ھے ابھی وقت زیادہ نھیں ملا، لیکن سموسے اچھے لگے،
    اطھر تنویر

  4. Raja Muneeb نے کہا:

    hello , dear ap sy kuch kam hai , ma chahta hon k hum apni websites k adds exchange krein thankx

    http://www.Gulzar.tv

    blog and web :
    http://www.RajaMuneeb.com

    http://www.HassalSharif.com

    http://www.HassalSharif.net

    Raja Muneeb

  5. Muhammad Shakeel نے کہا:

    ٰI am a new member , from Faisalabad. Brother of Muhammad Asharaf(late

    • محمد سلیم نے کہا:

      پیارے شکیل بھائی، السلام علیکم۔ کیا حال ہیں؟ میں‌آجکل سعودیہ آیا ہوا ہوں۔ حسن اتفاق دیکھیئے کہ جب آپ کا یہ کمنٹ آیا تو میں‌حرم شریف کے صحن کو اترنے والی سیڑھیوں‌پر بیٹھا ہوا کعبہ کا نظارہ کر رہا تھا۔ ایمیل کھولی تو دل سے اشرف بھائی کی مغفرت کیلئے دعا نکلی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے آمین۔ آپ کو یہاں‌دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

  6. شمیم صدیقی نے کہا:

    بھائی سلیم ؔپ کی یہ ویب سائت بہت اچھی ہے امید ہے اپ یہ ارٹیکل بھجتے رییں گے شکریہ دعائوکا طالب شمیم صدیقی

  7. Nadir Khan Sargiroh نے کہا:

    دلچسپ . . آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا متمنی ہوں۔
    مخلص
    نادر خان سرگروہ

  8. کاشف نے کہا:

    بہت اچھے جی ۔ پورا بلاگ ھی لکھ مارا ھے اپنے تعارف میں۔ڈ: ایسا ھی ھونا چاہیئے تعارف!!!

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب کاشف صاحب، خوش آمدید۔ کافی دیر سوچا کہ آپ کا جواب تعریف کے زمرے میں‌آتا ہے یا مذاق میں، سمجھ نہیں‌آئی تو آپ کا پیچھا کرتے ہوئے آپ کے بلاگ پر پہنچا۔ تب جا کر پتہ چلا کہ کہ آپ نے تو نا صرف تعریف کی ہے بلکہ اچھی خاصی حوصلہ افزائی بھی۔ شکریہ۔
      تشریف لاتے رہا کریں، آپ کی تازہ تحاریر کا بھی انتظار رہے گا۔

  9. dua نے کہا:

    بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ جنت کی زبان کا ترجمہ ہماری قومی زبان میں کرتے ہیں میں نے یہ تحاریر مختلف جگہ پڑھی تھیں مگر یہ پتہ نہ تھا کی آپ نے ان کا ترجمہ کیا ہے جزاک اللہ

  10. AMIR FARHAT نے کہا:

    سر جی – سلام – دل خوش کر دیا

  11. ساجد تاج نے کہا:

    سلیم بھائی کیا ہم اس سائٹ‌پر اپنی لکھی ہوئی تحاریر سینڈ نہیں کر سکتے ؟ اگر کر سکتے ہیں تو ہمیں‌پہلے رجسٹر ہونا پڑے گا کیا ؟ یا کوئی اور طریقہ کار ہے؟

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب ساجد تاج صاحب، السلام علیکم، کیا حال ہیں؟ مجھے یہ جان کر بہت ہی خوشی ہوئی کہ آپ میرے بلاگ پر اپنی تحاریر لکھنا چاہتے ہیں، اس عزت افزائی کیلئے میں‌آپکا بیحد ممنون ہوں۔
      میں بس پورا سورا ہی ہوں‌اس معاملے میں، میں‌اپنے ویب ڈویلپر سے پوچھوں‌گا کہ یہ کیسے ممکن ہے اور آپ سے رابطہ کرونگا۔

  12. ساجد تاج نے کہا:

    ماشاءاللہ آپ کے بارے میں‌جان کر بہت اچھا لگا۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین

  13. محمد سلیم نے کہا:

    محترم جناب مدثر صاحب، بلاگ پر خوش آمدید۔
    میں آپکا از حد ممنون و مشکور ہوں‌کہ آپ نے میری توجہ ایک ایسے امر کی طرف دلائی جو نادانستگی میں‌مجھ سے سرزد ہوا تھا۔ اللہ گواہ ہے کہ ان کلمات سے میری مراد نیکی کی ترویج کی طرف احباب کی توجہ مبذول کرانا تھی۔ ہاں میں اس حدیث‌مبارک کو صحیح طور پر استعمال نا کر سکا۔ نشاندہی کیلئے شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
    جی ہاں‌، اس معاشرے کی اسلام پر اور اسلامی طرز میں‌بقا تو صرف نہی عن المنکر اور امر بالمعروف میں ہی ہے۔ کسی کو کوئی بات غلط نظر آئے اور وہ اپنا فرض نا ادا کرے اور چلتا بنے یہ قابل قبول نہیں‌ہیں ہے۔
    مجھے پتہ نہیں آپ کس طرح اور کس کے توسط سے اس بلاگ پر پہنچے، آپ کو ایک بات غلط نظر آئی، آپ نے نشاندہی کی، آپ نے اپنا حق ادا کیا۔ اللہ آپ کو اس کی احسن و ارفع جزا سے نوازے، آمین یا رب العالمین۔
    میں امید کرتا ہوں‌کہ آپ میری راہنمائی کیلئے وقتا فوقتا تشریف لاتے رہا کریں‌گے۔ فی امان اللہ۔

  14. مدثر نے کہا:

    جناب سلیم صاحب،
    آپ کا تعارف پڑھا، متاثر کن ہے۔ لیکن آخری بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔ آپ نے حدیث کو اتنے عام مفہوم میں کس طرح استعمال کرلیا۔ آپ کا ارشاد "جو سنا، پڑھا اور جانا ہے اُسے آگے تک پہنچا دیا کریں” اس حدیث کا محل نہیں۔ یقینا آپ "عنی” کے معنی بخوبی جانتے ہوں گے۔ براہ کرم اس پر غور کیجئے اور اگر بات سمجھ میں آئے تو اس جملے کو مٹا دیجئے۔
    خیر اندیش

  15. Seven نے کہا:

    Super informavite writing; keep it up.

  16. عطاء رفیع نے کہا:

    درسِ نظامی کا طالبعلم ہونے کی وجہ سے تقریباً آٹھ عربی درساً پڑھی ہے، عربی تکلم سے تو شناسائی نہیں لیکن کئی سال عربی عبارت خوانی سے اتنا جان گیا ہوں کہ آپ کی گرفت عربی طرزِ تکلم میں بہت بہتر ہے۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      محترم عطاء رفیع صاحب۔ میرے بلاگ پر خوش آمدید۔ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ میرے لئے آپکا اسقدر نفیس تبصرہ قابل فخر ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ قابلیت نام کی کوئی چیز تو میرے اندر ہے نہیں، بس اللہ کی ذات نے پردہ ڈالا ہوا ہے۔ تشریف آوری کا ایک بار پھر شکریہ۔

  17. فیصل ثاقب نے کہا:

    ماشاءاللہ آپ کا تعارف پڑہ کر بہت خوشی ہوئی کے آپ بھی ہماری طرح پردیسی ہیں اور وہ بھی سعودی عرب میں جہاں ہم بھی پچھلے دو سال سے اپنی ساری کشتیاں جلا کر آ چکے ہیں اور اللہ کے کرم سے خوش ہیں

  18. عمر ا ن علی شا ھ نے کہا:

    bohat hi alla or bohat hi behtareen ap ke andaz tehreer or posivtily soch ko salam,Geo or Geney key asool ap ki zinda tehreer me mojod hen men in ko dosron ko bhi or khoud bhi perhta hon..
    GOD BLEES YOU and KEEP IT UP

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب عمران علی شاہ صاحب۔ بلاگ پر تشریف آوری اور بلاگ پر موجود مواد کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ آپکی نیک تمنائیں‌میرے لئے سرمایہ ہیں، اللہ آپکو بھی خوش رکھے آمین یا رب۔

  19. اشرف قریشی نے کہا:

    سلیم صاحب، م بلال صاحب اور سارے اچھے پیارے لوگو! السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ سب کی مساعی قبول فرمائے۔ آپ سب کی اسلام اور پاکستان سے محبت قابلِ قدر ہے۔آیئے کوشش کریں کہ اسلام کو فرقہ بندی سے پاک کردیں۔ اس کے لیئے سب سے پہلے خود فرقوں سے بلند ہوکر صرف مسلمان کہلائیں اور دوسرے جو کچھ کہلائیں انھیں سمجھنے دیں۔ تکفیر سازی کا کاروبار بند کردیں۔اللہ تعالٰی سے اپنے لیئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالٰی ہمیں ہدایت دے،اور انھیں بھی ہدایت دے جنھیں ہم بزعمِ خویش گم راہ سمجھتے ہیں۔ اسی طرح سب پاکستانی بن جایئں، ہندوانہ ذات پات، صوبائیت،علاقایئت اور لسانی تفریق سے بلند ہوجائیں۔ اللہ عزوجل ہم سب کو اسلام اور پاکستان پر متحد فرمائے،آمین۔

  20. Sher Jaan نے کہا:

    AOA
    I want to send you something in email. Is there anyway to do this?
    Mine is vampire745@hotmail.com

  21. Asslamo elikum w r w b
    saleem bhai app ka tuaraf parh kar khushi hui aor app multan k hain es ki b khushi hui
    mey Pakistan mein b app sy takreeban 300 K.M door hun aor Hong Kong mein reh kar b app say itnahi door hoon
    kiya Hong Kong aaty hain k nahi. agar aaein tou zaroor mulaqat karin mera mobil number 85267080292

    • محمد سلیم نے کہا:

      Wa Alaikum salam Brother Shahid Mehmood Attari Qadri Sahb, How are you? It is my pleasure to meet with you…. Hong Kong mioan 95 say pehlay to bohot aana jana raha. is kay baad pichly saal koshish ki thi magar koi munasib wajah na honay ki waja say reject kar dia tha mera case. Since I appreciate giving me your cell number, if I am there, will contact with you… May Allah bless you with happiness and prosperity.

  22. mohammed azam نے کہا:

    salim bhai
    Aslam o alekum
    Bhai jaan ap key bary parh kar bari kushi hoi allah pak sy dua karata hon allah ap ko or tarqi dy orv allah ap ko umer daraz atta kry . Mohammed azam Karachi

  23. Engineer Muhammad Abbas نے کہا:

    Dear Brother, Haji Muhammad Saleem.
    With the blessing of Alla Subhana ta allah!,

    ASalam O Alaikum brother…..what ever you write it is impressive

    and meaningful.Yoy are doing very well. I am new in blogging and learning many things.I wish you all the best as well

    • محمد سلیم نے کہا:

      Dear Brother Engineer Muhammad Abbas, Wa Alaikum Salam
      I am thankful to you for your kind visit at my blog. I appreciate you liked my stuff and the way I am doing.
      You are most welcome in the world of blogging, we wish you to learn from you.
      I remain with my best regards and heartiest wishing for you.

  24. huma butt نے کہا:

    mujhy aap ki mail achi lagi hy….main aap ki or mailskese read kar sakti hon….

  25. imtiaz ahmed نے کہا:

    nice to meet u and i m feeling good after reading about u . plz is it posible u tell me about china how os there people and hows the working environment

    • محمد سلیم نے کہا:

      Dear Imtiaz, nice to meet you too. China is basically a working people country, manpower and professionals are here enough for the need of country and more. Since, it is a paradise for business and to establish your own office or company. Since it need some special requirement. Mostly people are very friendly and kind. Country is full of greenery and sightseeing heavens.

  26. Nadeem Ahmed نے کہا:

    Salam O Alaikum…..what ever you write it is impressive it really brought tears to my eyes once i read "aise log kahan….” Allah apko jaza de aise mail share karne ke liye. Jazak Allah Khair.

  27. Yasir Imran نے کہا:

    فقط ایک دو سال میں آپ نے جس معیار کی عربی سیکھی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ مجھے یہاں لمبا عرصہ ہو گیا ہے لیکن میں بھی عربی پڑھنے اورلکھنے میں زیادہ مہارت حاصل نہیں کر سکا۔ آپکی تحاریر کی خاص بات، اخلاقیات اور مذہب کی طرف جھکائو، آپ کے اس بلاگ کو دیگر بہت سارے بلاگز سے ممتاز بناتا ہے۔ جزاک اللہ
    نیک خواہشات کے ساتھ
    والسلام

    • محمد سلیم نے کہا:

      ایک راز کی بات بتا دوں؟ بلاگ بنتا کیسے ہےجاننے کیلئے بلال بھائی اور آپ کے مضامین سے استفادہ حاصل کیا تھا۔ جس کا ذکر میں نے کہیں بھی نہیں کیا۔ دلی طور تو اعتراف تھا ہی آج آپکو تحریری طور پر بھی بتا دیا ہے۔

  28. IRFAN-ULLAH نے کہا:

    Assalamualaikum Warahmatullah;
    Dear Saleem Bhai
    You done a tremendous job for us.Well done and keep it up.

  29. M.S. Irfan نے کہا:

    yypi are doing a great job! keep it up. jazakallah ahsanul-jaza! mohammad s, irfan frm tucson, arizona, usa

  30. Arif Mahmood نے کہا:

    Salim san u have done great job.After long time i enjoyed blog as well as found it informative.Keep it up.May Allah reward you.
    Arif

  31. محمد اقبال مغل نے کہا:

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    ماشااللہ آپکے خوبصورت اور معلومات سے بھر پور بلاگز ھماری معلومات میں اضافہ کا سبب بنیں گی انشااللہ
    محمد اقبال مغل
    مدینہ منورہ

  32. Nissar Ahmed نے کہا:

    Dear Saleem Bahi,
    Assalam o Alaikum
    Jazakallah kher, me ne aap ki tahreer takreeban 1 week se read ker raha, aap ki bohat achi koshash ha, Alla aap ko behter jaza atta ker, please ager ho sake to aap apne addresses me meri email add ker de,me kuwait me since 1992 se ho, aap ki tehreer me sub dost ko forward kerta ho aur gher ja ker apne roomat se b share kerta ho.

    Alla aap ko jaza kher atta kere.

    Wasalam

    Nissar Ahmed
    Kuwait

    • محمد سلیم نے کہا:

      Dear brother Nissar Ahmed, Wa Alaikum Salam…
      It is nice to learn about you. I appreciate you like my articles and share with your friends. I have added your address in my emailing contacts. I kindly recommend you to subscribe to my blog in favor to get the updates soonest as they are published. Your kind wishes and prays are precious treasures for me. May Allah bless you for health, wealth and happiness.
      Wasslam/ Muhammad Saleem

  33. muhammad shoaib tanoli نے کہا:

    sir ma kud aap ki e maills bohat shoq se parta hoon or agy b forwerd krta hoon..

    plz keep it up

  34. Muhammad Nisar Ahmad نے کہا:

    Saleem Bhai.
    You are really a wonderful person. I really love you for your articles.
    Allah aap pay apna karam hameesha berqarar rakhay. Ameen

  35. Taheem نے کہا:

    aap k bare mai parh k acha laga janab

  36. Afzal نے کہا:

    Dear Salim,
    I am Pakistani working in Dubai since 2000. I do not like your emails but I love it, please keep it on. May I have your emails directly to my inbos; afzalbinkamal@hotmail.com and sshah@alghandi.com

    Thanks

  37. م بلال نے کہا:

    السلام علیکم
    آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا اردو بلاگنگ میں اضافہ کافی بہتر رہے گا اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت، لمبی عمر اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب م بلال صاحب، و علیکم السلام۔ جناب آپ تو خود بلاگنگ کی دنیا کے شہ سوار ہیں، ہم جیسے نو وارد آپ سے سبق لیتے ہیں۔ اور روحانی طور میں آپکو استاد مانتا ہوں۔ میں نے بہت سی معلومات آپ کے بلاگ سے حاصل کیں۔ مُجھے آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اللہ آپکی دعائیں قبول فرمائے، آپکی دعائیں میرے لیئے سرمایہ ہیں۔ میں بھی آپکی صحت و تندرستی اور ایمان کی سلماتی کیلئے دعا گو ہوں۔ اللہ آپکو خوش و خرم رکھے۔ آمین

  38. Abdul Xaƞƞaƞ Maƪiq نے کہا:

    ASALM O ALEKUM : Uncle Saleem
    CongratZ for urZ new weB page
    u have d0ne a gr8 joB 🙂

  39. محمد الشميري نے کہا:

    بارك الله فيك أخ سليم ، عمل رائع جداً .

  40. Dr. Zubair Ahmad نے کہا:

    Dear Brother, Haji Muhammad Saleem.
    With the blessing of Alla Subhana ta allah!, you have started effective writing work in an elegant way comprising moral, lesson able and informative articles. These articles act as a catalyst and provide solutions for the readers to refine their habits and tune up daily life activities, which led to reduce their worries. Congratulation, go ahead with full swings and gyro-power. Insha allah! my pray will remain with you.
    Yours brother
    Dr. Zubair Ahmad

    • محمد سلیم نے کہا:

      Dear brother Haji Zubair Ahmed…
      There is a persian phrase, I quote here
      می تُرا حاجی بگویم، تو مُرا حاجی بگو
      It means, I will call you by Haji, so you may also call me Haji. Hahaha, So I am forced to say you Haji Zubair Sahb… Brother, I am thanksful to you for your visit at my blog. May Allah accept your Dua’a and wishes for me. I wish and pray for you the same.

  41. بدر یوسف نے کہا:

    السّلام علیکم سلیم انکل،
    آپکی اِس کاوش پر دل خوش ھو گیا۔ ڈھیروں مبارک قبول کریں۔ اللہ آپکواِسکا خاص اجر دے گا۔ آپکی تمام تحاریر نھایت عمدہ، موثراور نتیجہ خیز ہیں۔ اپنی تحریر’میں نے کیسے لکھنا شروع کیا‘ میں مجھ جیسی ناچیز کو یاد رکھنے کا بھت شکریہ۔ میرےلایق کوی خدمت ھو تو اس ناچیز کو لازمی یاد کیجیے گا۔ شکریہ،
    بدریوسف، اسلام آباد۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      پیارے ٹو اِن ون بھتیجے جمع دوست
      بہت بہت شکریہ، یار تم صرف ذکر کے ہی نہیں اس سے زیادہ کے حقدار ہو۔ میرے آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔ میں عنقریب تمہیں ایک کام بتاؤنگا جب اس بلاگ کو ایک آزاد ڈومین پر شفت کرنا ہوگا۔ تیار رہنا پھر۔

  42. Muhammad Imran Raza نے کہا:

    Mr. Muhammad Saleem Sb you are doing a very well job. Please don’t stop this.

تبصرہ کریں