بھول جانے کے اسباب اور اُنکا علاج

 

چیزیں رکھ کر بھول جانا اور دروس و اسباق کا یاد نہ رہنا یا بھول جانا روزمرہ کے امراض ہیں، اس کے اسباب و علاج کے بارے میں ایک کافی و شافی تحریر۔

بھول جانا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ کس طرح؟ درج ذیل بحث ملاحظہ فرمائیے۔۔۔۔

سورۃ الکھف میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے :



ترجمہ: اورکسی بھی چیز کی نسبت یہ ہرگز نہ کہا کریں کہ میں اس کام کو کل کرنے والا ہوں* مگر یہ کہ اگر اﷲ چاہے (یعنی اِن شاء اﷲ کہہ کر) اور اپنے رب کا ذکر کیا کریں جب آپ بھول جائیں اور کہیں: امید ہے میرا رب مجھے اس سے (بھی) قریب تر ہدایت کی راہ دکھا دے گا۔

ابن سعدی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالٰی کا یہ ارشاد: اور اپنے رب کا ذکر کیا کریں جب آپ بھول جائیں۔ بھول جانے والے کیلئے اللہ کا ذکر، حکم کی حیثیت رکھتا ہے کہ جب بھی کوئی کام بھول جائے تو اللہ کا ذکر کرے تو اُسے بھولا ہوا کام یاد آ جائے گا۔ اور بھول جانے والا شخص اللہ کو بھی یاد کر لے گا، اور اس طرح اُس کا نام غافلین میں بھی نہیں لکھا جائے گا۔ اور جب بھول جانے والا شخص اللہ کی یاد کرے گا تو نہ صرف یہ کہ اس کے قول و فعل اللہ کے حکم کے مطابق ہونگے بلکہ کئی خوشخبریاں بھی اس کی منتظر ہونگی۔

جیسا کہ اسی آیت کریمہ میں مذکور ہے کہ:


ترجمہ: امید ہے میرا رب مجھے اس سے (بھی) قریب تر ہدایت کی راہ دکھا دے گا۔

پس اللہ تبارک و تعالٰی کا ذکر کرنے سے شیطان دل سے نکل کر ویسے ہی بھاگتا ہے جس طرح کہ اذان کی آواز آتے ہی بھا گ جاتا ہے۔

یہ حدیث شریف ملاحظہ فرمائیے:


ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ سلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پادتا ہوا پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے۔ اس لئے کہ اذان نہ سنے (اس کو اذان سننا ناگوار ہے) جب اذان ہو چکتی ہے تو پھر آتا ہے جب نماز کی تکبیر ہوتی ہے تو پھر پیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے۔ جب تکبیر ہو چکتی ہے تو پھر آتا ہےاور نمازی اور اس کے دل میں خیال ڈالتا ہے۔ کہتا ہے فلانی بات یاد کر فلانی بات یاد کر وہ باتیں یاد دلاتا ہے جو نمازی کو یاد ہی نہ تھیں ۔ آخر وہ بھول جاتا ہے کتنی رکعتیں پڑھیں۔

سورۃ الکھف میں ہی اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ :


ترجمہ: (خادم نے) کہا: کیا آپ نے دیکھا جب ہم نے پتھر کے پاس آرام کیا تھا تو میں (وہاں) مچھلی بھول گیا تھا، اور مجھے یہ کسی نے نہیں بھلایا سوائے شیطان کے کہ میں آپ سے اس کا ذکر کروں، اور اس (مچھلی) نے تو (زندہ ہوکر) دریا میں عجیب طریقہ سے اپنا راستہ بنا لیا تھا (اور وہ غائب ہو گئی تھی)

مزید سورۃ الأنعام میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ:


ترجمہ: اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں میں (کج بحثی اور استہزاء میں) مشغول ہوں تو تم ان سے کنارہ کش ہوجایا کرو یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہوجائیں، اور اگر شیطان تمہیں (یہ بات) بھلا دے تو یاد آنے کے بعد تم (کبھی بھی) ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھا کرو۔

سورۃ المجادلۃ میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ :


ترجمہ: اُن پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے سو اُس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے، یہی لوگ شیطان کا لشکر ہیں۔ جان لو کہ بیشک شیطانی گروہ کے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔


اور سورۃ یوسف میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ:


ترجمہ: اور یوسف (علیہ السلام) نے اس شخص سے کہا جسے ان دونوں میں سے رہائی پانے والا سمجھا کہ اپنے بادشاہ کے پاس میرا ذکر کر دینا (شاید اسے یاد آجائے کہ ایک اور بے گناہ بھی قید میں ہے) مگر شیطان نے اسے اپنے بادشاہ کے پاس (وہ) ذکر کرنا بھلا دیا نتیجۃً (یوسف علیہ السلام) کئی سال تک قید خانہ میں ٹھہرے رہے۔

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اپنے زمانہ علمی میں ایک نہایت اچھا حافظہ اور جلدی یاد کر لینے والے مشہور تھے، ایک بار کسی حادثہ کی بناء پر ان کو بھول جانے کی بیماری ہو گئی، جسکا ذکر وہ اپنے شعروں میں اس طرح کرتے ہیں کہ :

شَكَوْتُ إلَی وَكِيعٍ سُوءَ حِفْظِي *** فَأرْشَدَنِي إلَی تَرْكِ المعَاصي
وَأخْبَرَنِي بأَنَّ العِلمَ نُورٌ *** ونورُ اللہ لا يؤتی لعاصي

میں نے اپنے معلم وکیع سے سبق یاد نہ ہونے کی شکایت کی
تو انہوں نے مجھے گناہ ترک کرنے کی نصیحت کی،
اُس نے مجھے بتایا کہ علم تو اللہ کا نور ہوا کرتا ہے
اور اللہ کا نور نا فرمان گناہگاروں کو نہیں دیا جاتا۔


Advertisements

40 Responses to بھول جانے کے اسباب اور اُنکا علاج

  1. muhammad irfan نے کہا:

    سبق یاد کرنے کی دعابتائیں

  2. JAZAK ALLAH
    ALLAH APP K ELIM MAIN AZAFA FARMAYE
    APP KI DOAAON KA TALIB

  3. گمنام نے کہا:

    very nice and informative….

  4. gunga نے کہا:

    Jazak ALLAH khair
    ALLAH humein bhi ba-maqsd zindagi atta farmaye ameen
    again Jazak ALLAH khair
    Saleem bhai

  5. Muhammad Azeem نے کہا:

    Assalam O Alaikum!!
    ….I don’t have any words to say
    May ALLAH give you more strength
    Jazak ALLAH Khair

  6. wajid ul islam نے کہا:

    Thanks brother, thanks a lot…. You are doing a wonderful job. I have learned many things out of it. Keep it up. God bless you

  7. ASIF BASHIR نے کہا:

    Assalam o alaqum.
    Bhai, you are doing a wonderful work.keep it up.

  8. ASIF BASHIR نے کہا:

    Assalam o alaqum.
    Bhai you are doing a doing work.keep it up.

  9. MUHAMMAD MUNEEF JAN نے کہا:

    jazakAllah khair
    Saleem bhie, aap diar ghair m beth kar aam musalmanon ki bhalai k lae jo koshish kar rahe hain Allah tala se dua hai k aap ko is ka ajar azeem ata ho, sachi baat hai k aaj kal log bohat ghalt sites par jate hain aur befaida shaitan k hathon m khelte hain aap ki koshish ham din k talibon k lae bohat achi hai Allah aap ko khush rakhe

  10. muhammad haneef نے کہا:

    JazakAllah

  11. مقدس حسین قادری نے کہا:

    سلام و علیکم، ماشاء الله آپ کی سرچنگ سائٹ برائے بخاری شریف اچھی تو ہے مگر تشنگی بھی بے انتہا ہے – رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ہوئی دعائیں جو بخاری شریف میں موجود ہیں انکا ترجمہ تو ہے مگر ان کو نماز کے رکوع ، سجدوں اور قاعدوں میں تو صرف عربی میں پڑھا جاتا ہے – آپ کی سائٹ پر پڑھنے کے بعد قاری ان دعاؤں کو نماز میں پڑھنے سے محروم رہ جائے گا – بہترین نتائج کے لئے کچھ کریں – الله آپ کو شرک و بدعت و منافقت سے ہمیشہ بچا کر اپنی پناہ میں رکھے اور آپ سے ہمیشہ راضی رہے – آمین-

  12. گمنام نے کہا:

    اسلام و علیکم، ماشاء الله آپ کی سرچنگ سائٹ برائے بخاری شریف اچھی تو ہے مگر تشنگی بھی بے انتہا ہے – رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ہوئی دعائیں جو بخاری شریف میں موجود ہیں انکا ترجمہ تو ہے مگر ان کو نماز کے رکوع ، سجدوں اور قاعدوں میں تو صرف عربی میں پڑھا جاتا ہے – آپ کی سائٹ پر پڑھنے کے بعد قاری ان دعاؤں کو نماز میں پڑھنے سے محروم رہ جائے گا – بہترین نتائج کے لئے کچھ کریں – الله آپ کو شرک و بدعت و منافقت سے ہمیشہ بچا کر اپنی پناہ میں رکھے اور آپ سے ہمیشہ راضی رہے – آمین- اسلام و علیکم، ماشاء الله آپ کی سرچنگ سائٹ برائے بخاری شریف اچھی تو ہے مگر تشنگی بھی بے انتہا ہے – رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ہوئی دعائیں جو بخاری شریف میں موجود ہیں انکا ترجمہ تو ہے مگر ان کو نماز کے رکوع ، سجدوں اور قاعدوں میں تو صرف عربی میں پڑھا جاتا ہے – آپ کی سائٹ پر پڑھنے کے بعد قاری ان دعاؤں کو نماز میں پڑھنے سے محروم رہ جائے گا – بہترین نتائج کے لئے کچھ کریں – الله آپ کو شرک و بدعت و منافقت سے ہمیشہ بچا کر اپنی پناہ میں رکھے اور آپ سے ہمیشہ راضی رہے – آمین-

  13. بشیراحمد نے کہا:

    بہت اچھا مضمون ہے
    جزاک اللہ خیرا فی الدنیا والآخرۃ

  14. بشیراحمد نے کہا:

    بہت اچھا مضون ہے
    جزاک اللہ خیرا فی الدنیا والآخرۃ

  15. Riaz Aslam نے کہا:

    Such a precise and to the point aricle: may Allah bless you with enormous blessings.

  16. Rafaqat نے کہا:

    Aslam o Alaikum
    Salim Bhai main ap ko bohat like krta hon Allah ap ko Ajr e Azeem Ata Farmay Amen. ap ki tehriren aksar parrhta rehta hon bohat informativ hoti hn. ap sy pehly bhi Namaz k bary mn rabta howa tha. Regards

  17. Sajid Ali نے کہا:

    Saleem bhai aap ki h ye koishish bohat achi ha, Allah aap ko mazeed kamiyabi ata farmay, bus mari itni iltija ha aap apna yeh huner kam uz kam 10 logo ko zaroor seekhay, yani apnay shagir zaroor banay, taky yeh a aap k is duniay say janay k baad bhi aap ki or hamari bhalai k liyeh istimal hota rahay.

  18. Rao Muhammad نے کہا:

    محترم محمد سلیم صاحب
    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ
    محترم بھائی آپکی نمام تحریریں اثر و فکر انگیز ہوتی ہیں۔۔ اللہ تعالی سے آپکے لئے اجر عظیم کا درخواست گزار ہوں۔۔ میں آپکی اکثر تحریریں بغیر آپکی اجازت کے دورے فورمز پر پیسٹ کر دیا کرتا ہوں تآنکہ زیادہ سے زیادہ حضرات ان سے مستفید ہو سکیں۔۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی میری اس گستاخی کو معاف فرماتے رہیں گے

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب راؤ محمد صاھب، بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ، اللہ آپکی دعائیں قبول فرمئے، میں آپ کیلئے بھی دُعاگو ہوں۔ مُجھے یہ جان کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ آپ نیکی کی ترویج کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

  19. Muhammad Iqbal نے کہا:

    Dear Brother.
    This is an awsome and inormative article. Normally we use different herbs and medicines for rationaling our memories, infact the reason you mentioned in your article was very different and also very useful. God bless you brother

  20. پنگ بیک: بھول جانے کے اسباب اور اُنکا علاج | Muhammad Saleem

  21. سید ظفر احمد نے کہا:

    اللہ آپ کو جزائے خیر اور اجرِ جزیل سے نوازے، بڑی اچھی بات بتائی۔ بڑے ادب سے ایک گزارش ہے کہ اگر عربی عبارات خطِ نسخ میں لکھیں تو بہتر ہوگا، ہم لوگ قرآن اور حدیث کے حوالہ جات نستعلیق میں پڑھنے کے عادی نہیں ہیں۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب سید ظفر احمد،آپکی توجہ دلانے کا شکریہ۔میں اس مضمون کو پہلی فرصت میں ہی دوبارہ جس طرح آپ نے فرمایا ہے ترتیب دیتا ہوں،جس طرح ہی اپڈیٹ کر پایا میں آپکو بذریعہ ایمیل اطلاع کرونگا۔ اللہ آپکو بھی جزائے خیر دے۔

  22. Aqeel Ur Rehman نے کہا:

    jazak Allah Khair

  23. Sadiq نے کہا:

    This is an awsome and inormative article. Normally we use different herbs and medicines for rationaling our memories, infact the reason you mentioned in your article was very different and also very useful. God bless you brother

  24. Muhammad Naeem Ahmad نے کہا:

    VERY VERY NICE . U R DOING WELL. I LIKE IT VERY MUCH JAZAKALLAH

  25. پنگ بیک: بھول کے اسباب اور اُنکا علاج | Muhammad Saleem

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s