آئیے فنِ مصوری سیکھتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی اوزار کے

حیران مت ہوں، یقین کیجئے آپکو کسی قسم کے رنگ، کینوس یا برش کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥
تو پھر شروع کرتے ہیں!


کیا ہی انوکھا ہے یہ کینوس، دکھائیے اپنے جوہر، کیجیئے نقش ایک مسکراہٹ اپنے باپ کے چہرے پر،

اسکی رضا، تھوڑی سی محبت، چند اچھی باتیں اور تھوڑی سی شفقت سے اس کے چہرے پر جو مسکراہٹ آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں تیرا باپ، جو تیری خاطر اب تک قربانیاں دیتا چلا آیا۔۔۔۔۔۔

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥
ایک اور مسکراہٹ کی تصویر بناتے ہیں، جی ہاں! یتیم کے چہرے پر مسکراہٹ۔

یہ انسان جس کو اللہ نے بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے، اس مسکراہٹ کے نقش کرنے پر جتنا خرچہ اٹھے حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حساب میں لکھ دینا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی تو فرمایا ہے ناں کہ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا ایسے اکھٹے ہوں گے۔۔۔۔۔۔

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

آئیے ایک اور مسکراہٹ نقش کرنا سیکھتے ہیں اور یہ ہے اپنے مسلمان بھائی کے چہرے پر،

اور اِس مسکراہٹ کا نقش سیکھنے کیلئے آپکو زیادہ محنت نہیں کرنی، بس سلام کردینا، اچھا معاملہ اور برتاؤ،کسی مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہاتھ بڑھا دینا یا پھر حق و سچ کی دعوت دیئے رکھنا

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

آئیے اب ایک اور تصویر بنانا سیکھتے ہیں اور وہ ہے امید کی تصویر جی ہاں امید کی تصویر۔

بہت ہی کم لوگ اس فن میں مہارت رکھتے ہیں اور بہت ہی کم ہیں جو اس فن کو سیکھنا چاہتے ہیں۔
کیا کبھی آپ کو سابقہ پڑا ہے کسی ایسےشخص کے سامنے ایک لمبی سفید لکیر کھینچ دینے کا جو اپنی زندگی کو مایوسیوں کے اندھیرے میں بدل چکا ہو، زندگی اس کیلئے ایک بھیانک تصویر بن چکی ہو؟
بتائیے اس کو جا کر کہ یہ سفید لکیر امید کی لکیر ہے، ایک لا محدود امید کی لکیر، جو مسرتوں اور روشنیوں کی طرف جاتی ہے۔ جی ہاں سیکھیئے یہ فن اُن لوگوں کو زندگی کی طرف لوٹانے کیلیئے

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

آئیے اب ایک امن اور حفاظت کی تصویر کشی کرنا سیکھتے ہیں

اور یہ تصویر آنکھوں میں بنائی جاتی ہے، خوفزدہ بھولے بھٹکے لوگوں کی آنکھوں میں، معصوم بچوں کی آنکھوں میں، بزرگوں اور عمر رسیدہ لوگوں کی آنکھوں میں ، عورتوں کی آنکھوں میں۔ امن اورحفاظت کے اظہار کیلئے۔

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

12 Responses to آئیے فنِ مصوری سیکھتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی اوزار کے

  1. irfan ullah نے کہا:

    Mashallah interesting & informative.

  2. Darvesh Khurasani نے کہا:

    محمد اقبال صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ اسلام میں صرف جاندار اشیاء کے تصاویر منع ہیں۔ لیکن وہ جاندار تصاویر جس کا سر کٹا ہوا ہو تو ، ایسی تصویر بنانا جائز ہے۔ نیز اگر تصاویر ایسے چھوٹے چھوٹے ہوں ، کہ جو غور سے دیکھے بناء نظر نہ آتے ہوں تو بھی اس کپڑے کا استعمال جائز ہے۔

    اور جاندار اشیاء کے علاوہ ہر چہز کی تصاویر جائز اور رواء ہیں۔ اور انکے بنانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ مثلا پودے یا درخت یا پہاڑ یا مکان وغیرہ۔ میں نے تو علماء سء یہی سنا ہے۔

  3. Mohammed Iqbal نے کہا:

    Saleem Bhai.
    Salaam K Baad.
    You are so wonderful. . May Allah give you the best reward for your efforts. One thing which I think does not compatible with islam is making drawings of natural things including humans , animals, even flowers and trees.
    Once Rasool (peace be upon him) was praying and all of a sudden he saw a picture of flowers in his room. He immediately after prayer ask Hazrat Aisha (Raziallahu anha) to take out the picture and distroy it and said making drawings of this type and keeping in home is not allowed.
    Please do a research and find if it is not allowed in islam just stop speading it immediately.
    Thanks
    iqbal

  4. Mohammed Iqbal نے کہا:

    Saleem Bhai.
    Salaam K Baad.
    You are so wonderful. . May Allah give you the best reward for your efforts. One thing which I think does not compatible with islam is making drawings of natural things including humans , animals, even flowers and trees.
    Once Rasool (peace be upon him) was praying and all of a sussen he saw a picture of flowers in his room. He immediately after prayer ask Hazrat Aisha (Raziallahu anha) to take out the picture and distroy it and said making drasings and keeping in home is not allow.
    Please do a research and find if it is not allowed in islam just stop speading it immediately.
    Thanks
    iqbal

  5. Fazal Husain نے کہا:

    I am visiting this sight for the first time. It is interesting to see such a sight.

  6. Mohammed Amin نے کہا:

    I read your mails and realy i love them, nice and beautifull.

  7. پنگ بیک: آئیے فنِ مصوری سیکھتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی اوزار کے | Muhammad Saleem

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s