احمق کون؟


جیسے ہی ایک بچہ حجام کی دکان میں داخل ہوا

تو حجام نے گرمجوشی کے ساتھ اپنے گاہک کو بتانا شروع کیا کہ اسے دیکھو، یہ دنیا کا احمق ترین بچہ ہے، تم انتظار کرو میں ابھی تمہیں  ثابت کر کے دکھاتا ہوں۔

حجام نے اپنی ایک ہتھیلی پر ایک درہم کا سکہ اور اپنی دوسری ہتھیلی پر ۲۵ قرش (درہم کا ایک چوتھائی) کا سکہ رکھ کر بچے کو آواز دیکر بلایا اور اپنے دونوں ہاتھ بچے کے سامنے کر دیئے تاکہ بچہ جو بھی سکہ لینا چاہے اُٹھا لے۔

بچے نے حجام کی ہتھیلی سے ۲۵ قرش کا سکہ اُٹھایا اور چلا گیا۔

حجام نے اپنے گاہک سے دوبارہ مخاطب ہوتے ہوئے کہا، دیکھا ناں آپ نے! یہ بچہ ہر بار ایسا ہی کرتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ساری زندگی کچھ سیکھ پائے گا۔

گاہک اپنی حجامت سے فارغ ہو کر باہر نکلا تو اس بچے کو ایک دکان سے آئسکریم لیکر کھاتے ہوئے پایا۔

اُس نے بچے سے پوچھا تم کیوں ہربار اس چونی (۲۵ قرش) کو لینا پسند کرتے ہو،  درہم کو کیوں نہیں؟

بچے نے کہا: میں جانتا ہوں کہ جس دن میں نے درہم کا سکہ لے لیا اس دن یہ کھیل ختم ہوجائے گا۔

جی ہاں، احمق شاید وہی ہوتا ہے جو لوگوں کو احمق جان کر ان کے ساتھ معاملات کرتا ہے۔

Advertisements

About محمد سلیم

میرا نام محمد سلیم ہے، پاکسان کے شہر ملتان سے ہوں، تلاشِ معاش نے مجھے آجکل چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر شانتو میں پہنچایا ہوا ہے۔ مختلف زبانوں (عربی خصوصیت کے ساتھ) کے ایسے مضامین ضن میں اصلاح اور رہنمائی کے دروس پوشیدہ ہوں کو اردو میں ترجمہ یا تھوڑی سی ردو بدل کر کے ایمیل کرنا میرا شوق رہا ہے۔ میں اپنی گزشتہ تحاریر کو اس بلاگ پر ایک جگہ جمع کرنا چاہ رہا ہوں۔ میں مشکور ہوں کہ آپ یہاں تشریف لائے۔
This entry was posted in Uncategorized, اصلاحی, تفریحی and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

26 Responses to احمق کون؟

  1. منصورالحق منصور نے کہا:

    واقعی حقیقت سے بھرپور کہانی ہے۔

  2. عاقل محمود نے کہا:

    اتنی بری کہانی کہ میں شییر بٹن پر کلک کرنے سے رک نا پایا۔

  3. السلام علیکم بھائی محمد سلیم۔
    احمق کون؟ اچھی اوربرمحل حکایت ہے،کیونکہ آج کل ہر دوسرا فرد احمق بنانے کی فکر میں‌ہے باالخصوص پاکستان کے حکمران ،وکلا اور سیاست دان میں‌تو کچھ زیادہ ہی جوش ہے ،کچھ کا انجام بد بھی قوم کے سامنے ہے مثلآ محترم ڈاکٹر ظہیرالدین بابر اعوان صاحب وغیرہ اور کچھ مفادات کے لئے قوم کو احمق ثابت کرنے کی دوڑ میں تیزی سے بھاگ رہے ہیں‌مثلآ محترم چودھری اعتزاز احسن صاحب وغیرہ وغیرہ ۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      جناب محترم عبدالجبار ناصر صاحب، خوش آمدید۔ میرے بلاگ پر تشریف لانا میرے لیئے باعث‌عزت افزائی ہے۔ اللہ آپکو سلامت رکھے۔
      جی ہاں‌اآپ نے بر محل تجزیہ کیا ہے۔

  4. Mohammed Aslam Anwary نے کہا:

    Assalam Alikom Saleem Bhai
    Bhot Khob Masa Allah

  5. سلطان محمد نے کہا:

    زبردست جناب

  6. گجر کوماف نے کہا:

    بہتر وہی ھے جو دوسروں کو بہتر سمجھتا ہے، انسان کوئی انسان بھی کسی سے کمتر نہیں سب برابر اللہ کی مخلوق ہیں

  7. ام عروبہ نے کہا:

    السلام علیکم
    اچھی کہانی ہے سلیم بھائ- یہ آیت یاد آ گئ-

    أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَـٰكِن لَّا يَعْلَمُونَ
    خبردار وہی بے وقوف ہیں لیکن نہیں جانتے

    • محمد سلیم نے کہا:

      عزیزتی الغالیہ ام عروبہ صاحبہ، وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ ، بلاگ پر خوش آمدید، کہانی (عربی زبان سے ماخوذ) کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے بہت اعلیٰ مثال دی ہے۔

      • ام عروبہ نے کہا:

        السلام علیکم
        آپ کے اس قدر خوبصورت اور عزت سے بھر پور انداز تخاطب پر ہم آپکے بہت مشکور ہیں- علامہ اقبالؒ نے کہا تھا:
        مرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر

        اور ہم کہتے ہیں:
        سمع زن پر ہے کلام نرم و نازک پر اثر

  8. ملک نواز نے کہا:

    دوسرون کو احمق سمجھنے والے اپ احمق ھوتے ھے
    سارئ اس پر لکھنا مشكل ھے

  9. ابو عبد اللہ نے کہا:

    دل لگتی بات کی ہے جی

  10. پنگ بیک: احمق کون؟ | Muhammad Saleem

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s