ایک ذاتی گزارش


پیارے دوستو۔ بہت دنوں کے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے۔ جی ہاں، حالات کچھ خراب سے ہو گئے تھے۔ کیونکہ آپ یہ سب جاننا چاہتے تھے اس لیئے لکھ رہا ہوں۔ (اصل میں تو مجھے آپ سب کی مدد بھی درکار ہے، جس کا ذکر میں بعد میں کرونگا)۔
ہوا یوں کہ میں جس کمپنی میں کام کرتا تھا اس نے اپنے ایک کلائنٹ کے ساتھ کیئے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا صرف یہ کہ اس کی پروڈکٹس کی کاپی کرائی بلکہ اسی کی مارکیٹ میں بیچ بھی ڈالی۔ مذکورہ کلائنٹ کو پتہ چلا تو اس نے معاہدے کے مطابق ہماری اس کمپنی کو طے شدہ جرمانہ کیا۔ اصولا تو اس کمپنی کو چاہیئے تھا کہ آئندہ کیلئے ٹھیک ہوجاتے مگر ایسا نا ہوا۔ اپنی روش پر برقرار رہنے کیلئے انہوں نے میرا نطقہ نظر جاننے کی کوشش کی اور مجھے اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے سرد رویہ اور نظر انداز کرنا شروع کیا تھا۔ جو میرے لیئے اشارہ تھا کہ میں اگر کام چھوڑ کر جانا چاہوں تو جا سکتا ہوں۔ میری اس کمپنی نے پچلھے سال ایک عرب ملازم رکھا تھا جس کا بظاہر مقصد تو میرے کام میں معاونت تھا مگر حقیقت میں وہ میرے متبادل کے طور پر رکھا گیا تھا۔ سو میں نے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
میرا اس ملک میں رہ کر اپنی موجودہ ملازمت سے 3 گنا زیادہ مراعات کے ساتھ ایک نئی ملازمت تلاش کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا مگر یہ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ میں یہاں رہوں اس لیئے مجھے کافی سخت وقت دیا گیا تاہم اللہ کے فضل و کرم سے کچھ شرائط اور ایک معاہدے کے بعد میرا یہاں رہنا ممکن ہو سکا۔
میں نوکری والے تآثر کو زائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اپنا ایک چھوٹا سا سیٹ اپ بنا لوں، اللہ تبارک و تعالیٰ پر بھروسہ اور کامل یقین ہے انشاء اللہ ساری رکاوٹیں دور ہونگی اور کام آسان ہو جائیں گے۔
بلاگ سے میری دوری کو بہت سے احباب نے محسوس کیااور مجھے ایمیلز لکھ کر حالات سے آگاہی چاہی، جوابا مجھے نیک خواہشات سے نوازا، میں ان سب دوستوں کی اخلاقی مدد کا بیحد مشکور و ممنون ہوں۔ جبکہ میرے دوسرے دوستوں اور بھائیوں نے دوسری ہر قسم کی مدد کی پیش کش کر دی ہے۔ اللہ ان سب کو خوش رکھے۔
اب میں آپ سے مدد کی درخواست کیلئے اپنے اصل مدعا کی طرف آتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ مجھے اپنی مشکل کے اس وقت میں آپ سب کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ مجھے نہیں بھولیں گے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم فرمائے۔ آمین یا رب۔
بلاگ پر آپ سے انشاء اللہ جلد ہی ملاقات ہوگی۔
لا اله الا الله العظيم الحليم ، لا اله الا الله رب العرش العظيم ، لا اله الا الله رب السموات ورب الارض ، ورب العرش الكريم
اللهم فارج الهم وكاشف الغم مجيب دعوة المضطرين رحمن الدنيا والاخرة ورحيمهما انت ترحمني فارحمني برحمة تغنني بها عن رحمة من سولك

Advertisements

About محمد سلیم

میرا نام محمد سلیم ہے، پاکسان کے شہر ملتان سے ہوں، تلاشِ معاش نے مجھے آجکل چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر شانتو میں پہنچایا ہوا ہے۔ مختلف زبانوں (عربی خصوصیت کے ساتھ) کے ایسے مضامین ضن میں اصلاح اور رہنمائی کے دروس پوشیدہ ہوں کو اردو میں ترجمہ یا تھوڑی سی ردو بدل کر کے ایمیل کرنا میرا شوق رہا ہے۔ میں اپنی گزشتہ تحاریر کو اس بلاگ پر ایک جگہ جمع کرنا چاہ رہا ہوں۔ میں مشکور ہوں کہ آپ یہاں تشریف لائے۔
This entry was posted in اصلاحی and tagged , , , . Bookmark the permalink.

29 Responses to ایک ذاتی گزارش

  1. irfan ullah نے کہا:

    Assalamualiakum Warahmatullah:
    Saleem bhai ap ke kahani parh kar dil bag bag ho gia.but job ka sun kar dukh hua but inshallah Allah Kareem ap ko har kisam ki pareshanio say nijat dilaye ameen.Allah ap ko asania ata fermay orr asania bantney ka sharf naseeb fermay (Ameen

  2. فراز اکرم نے کہا:

    اللہ پاک آپ کی مشکلات کو آسان فرمائیں
    آپ کی کمی محسوس ہو رہی ہے، جلد آنے کی کوشش کریں.

    زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، یہ زندگی کا حصہ ہیں، کل زندگی نہی. انہیں دل پر مت لیجیے اور ہم سب دعاگو ہیں کہ آپ خوش رہیں۔
    آمین

  3. محمد اصٖغر نے کہا:

    تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

  4. پنگ بیک: ایک ذاتی گزارش | Tea Break

  5. Matloob نے کہا:

    Allah aap ki tamam mushkilaat hal farmaye,,, Ameen…….Aap waqai buhut himmat walay Insaan hain. Meray laeq koi bhi khidmat ho to mujh se bila jhigak kahiye ga.. Matloob Hussain – Jeddah (00966-583524778

  6. بدر یوسف نے کہا:

    سلام معز ز سلیم انکل! میں نے آج سب کچھ پڑھا اور پریشاں ہوں مگر پریشانی مسا یل کا حل نہ تو کبھی ہوا اور نہ ہو سکتا ہے- سال کے آخری ماہ و ایام کی وجہ سے بہت مصروفیت رہی اور اسو قت بھی ٹا سکس کا پلندہ سر پہ اٹھا ے کی بورڈ کے بٹنز دبا رہا ہو- آپ کیلیےہماری نیک تمنایں اور خاص دعایں ہیں- اللہ بڑا مہربان ہے وہ سب کچھ بہتر کر دے گا- انشاءاللہ- آپ تو جانتےہی ہوں گے خزاں کا موسم بھی خاص بندوں پر ہی آیا کرتا ہے اور خزاں کے بعد بہار کے پھولوں کی مہک گرے ہوے پتوں کو بھی مہکا دیتی ہے- وسلام بدر

  7. سھزاد ڈار نے کہا:

    A.A HOW R YOU > Hope u will be fine and in good health. where are you ??? apni khairat say aggah karain…waiting ur response.

  8. نورمحمد نے کہا:

    سلام مسنون سلیم بھائ ۔ ۔ ۔
    عنوان سے تو آپ نے ڈرا ہی دیا ۔ ۔ مجھے تو لگا تھا کہ آپ بھی ووٹ کی درخواست کے ساتھ حاضر ہیں ۔ ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔

    میں تو آپ سے وہی بات کہوں گا کو میرے ابا جان مجھ سے کہتے ہیں ( جب بھی میں کسی پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہوں تب) کہ ۔ ۔ ۔ بیٹا۔ ہر رات کے بعد دن کا آغاز ہوتا ہے ۔۔۔بس ہمت نہ ہارنا۔۔۔۔

    اب آپ سے کیا کہوں ۔ چھوٹا منہ’ بڑی بات والا قصہ ہو جائے گا۔ ۔ ۔ ہا ں سنا ہے کہ احادیث کے مفہوم میں ہے کہ تجارت میں بڑی برکت ہے ۔ ۔ ۔ بس اللہ کے نام سے شروع کرو۔ ہمت مرداں مدد خدا ۔ ۔ ۔

    دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو دارین کی فلاح نصیب کرے۔

    والسلام

  9. سلطان محمد نے کہا:

    اللہ تعالیٰ آپ کی ہر مشکل ہل کر دیں۔ آمین۔۔۔۔۔

  10. فیصل نے کہا:

    السلام علیکم محترم سلیم بھائی! آپ کی طرف سے اتنے عرصے بعد میل دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے خاص کرم سے آپ کی پریشانی کو دور فرمائے۔ اورآپ کے لئے اس سے بھی زیادہ آسانی کا معاملہ فرمائے جو آپ چاہتے ہیں۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      پیارے فیصل بھائی، اتنے پیارے کمنٹ کا شکریہ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپکو خوش و خرم رکھے۔ آپکی نیک خواہشات اور دعائیں میرے لیئے بہت معنی رکھتی ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپکو دعاؤں کو قبول فرمائے اور آپکو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

  11. اللہ تعالی آپ کے مسائل کو حل فرمائے۔۔آمین

  12. غلام مرتضیٰ علی نے کہا:

    اللہ کریم آپ سمیت تمام مسلمانوں کی جملہ مشکلات و مسائل جلد از جلد فرمائے ۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      محترم جناب غلام مرتضیٰ علی صاحب، اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب مسلمانوں‌کی مشکلات آسان فرمائے۔ جزاک اللہ خیرا باحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ۔

  13. عمران اقبال نے کہا:

    سلیم بھائی۔۔۔ میں کل ہی سوچ رہا تھا کہ آپ کہاں غائب ہو گئے ہیں۔۔۔ کافی عرصے سے بلاگ کے ذریعے آپ سے ملاقات ہی نہیں ہو پائی۔۔۔
    میری دعا ہے کہ اللہ آپ کی مشکلات آسان کرے۔۔۔ اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔ اور آپ کی ہر قدم پر مدد فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
    اگر ہو سکے تو میرے ای میل پر اپنا فون نمبر بھیج دیجیے گا۔۔۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      پیارے عمران بھائی، جی میں غائب تو نہیں ہوا مگر غائب ضرور رہا۔ اللہ کرے گا سب کچھ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ آپکی نیک خواہشات اور دعاؤں کیلئے بہت مشکور و ممنون ہوں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور سب دکھوں، مصیبتوں‌ اور پریشانیوں سے محفوظ رکھے، آمین یا رب العالمین۔ میں نے آپ کو ایک ایمیل بھی بھیجی ہے۔

  14. شازل نے کہا:

    سلیم صاحب
    اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو فوری طور پر ختم کرے آمین۔
    میری دعائیں‌آپ کے ساتھ ہیں۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      محترم شازل صاحب، آپ کی دعاؤں اور خواہشات کیلئے بہت مشکور ہوں، اللہ تبارک و تعالیٰ منظور و مقبول فرمائے آمین یا رب العالمین۔ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپکو بھی جزائے خیر دے۔ آمین یا رب۔

  15. حاجی صاحب واقعی ایک دو بار آپکے بلاگ کا چکر لگایا اور آپکی غیر حاضری کو محسوس کرکے واپس چلا جاتا۔
    ہماری دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکی مشکلات کو حل کردئے۔اور آپکے زرق کو مزید فراخ کردئے۔

  16. ميں ہفتہ بھر کمپيوٹر نہ چلا سکا کيونکہ آنکھ کی جراحی کے بعد پٹھنا لکھنا بند کروا ديا گيا تھا ۔ جراحی سے قبل بھی کچھ دن عيد کی وجہ سے کمپيوٹر پر توجہ نہ دے سکا تھا ۔ آج ہی کمپيوٹر چلايا ہے تو صورتِ حال کا علم ہوا ۔ آپ اللہ سے ڈرنے والے ہين ۔ ثابت قدم رہيئے اور اللہ سے رجوع رکھيئے ۔ وہ کارساز ہے اور مسبب الاسباب بھی ۔ آپ نيکی کے ساتھ محنت کرتے جايئے ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
    تندی بادِ مخالف سے نہ گبھرا اے عقاب
    يہ تو چلتی ہے تجھے اُونچا اُڑانے کيلئے
    ميری صدق دل سے دعائيں اِن شاء اللہ آپ کے ساتھ رہيں گی جب تک اللہ کو منظور ہوا
    مجھے سچ کی بنا پر ملازمت کے دوران بہت مشکلات کا سامنا رہا تھا حتٰی کہ 1992ء ميں وقت سے سات سال قبل ملازمت چھوڑ دی تھی ۔ اللہ کا کرم ہے کہ آج تک زندہ ہوں اور خوش بھی ۔ ملازمت کے دوران مالی پريشانی رہتی تھی جو بعد ميں رفتہ رفتہ دور ہو گئی ۔

    • محمد سلیم نے کہا:

      محترم و مکرم جناب افتخار اجمل صاحب، اللہ تبارک و تعالیٰ آپکو صحت کاملہ سے نوازے۔ آپ ہم سب کیلئے عزم و ہمت کی مثال ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپکو عمر خضری سے نوازے آمین۔
      میں آپ کی دعاؤں کیلئے بہت بہت مشکور ہوں، جب کہ آپکی باتیں میرے لیئے عزم و حوصلے کی نوید ہیں۔ انشاء اللہ سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

  17. خرم ابن شبیر نے کہا:

    اللہ تعالیٰ آپ کے تمام مسائل حل کرے اور جلد سے جلد آپ کی پرشانیاں درو فرمائے آمین

  18. م بلال م نے کہا:

    سلیم بھائی میری دعائیں اور دیگر ہر قسم کا تعاون آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات آسان فرمائے اور آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    • محمد سلیم نے کہا:

      پیارے بلال بھائی، دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ تمام امۃ اسلامیہ پر اپنا رحم و فضل کرے اور سب کو پریشانی اور مشکلات سے دور رکھے، آمین یا رب العالمین۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s