بات بات میں فرق


کہتے ہیں کسی بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اُس کے سارے دانت ٹوٹ کر گر پڑے ہیں

بادشاہ نےخوابوں کی تعبیر و تفسیر بتانے والے ایک عالم کو بلوا کر اُسے اپنا خواب سُنایا

مفسر نے خواب سُن کر بادشاہ سے پوچھا؛ بادشاہ سلامت، کیا آپکو یقین ہے کہ آپ نے یہی خواب دیکھا ہے؟

بادشاہ نے جواب دیا؛ ہاں، میں نے یہی خواب دیکھا ہے۔

مفسر نے لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھا اور بادشاہ سے کہا؛ بادشاہ سلامت، اسکی تعبیر یہ بنتی ہے کہ آپکے سارے گھر والے آپ کے سامنے مریں گے۔

بادشاہ کا چہرہ غیض و غضب کی شدت سے لال ہو گیا۔ دربانوں کو حکم دیا کہ اس مفسر کو فی الفور جیل میں ڈال دیں اور کسی دوسرے مفسر کا بندوبست کریں۔

دوسرے مفسر نے آ کر بادشاہ کا خواب سُنا اور کُچھ ویسا ہی جواب دیا اور بادشاہ نے اُسے بھی جیل میں ڈلوا دیا۔

تیسرے مفسر کو بلوایا گیا، بادشاہ نے اُسے اپنا خواب سُنا کر تعبیر جاننا چاہی۔ مفسر نے بادشاہ سے پوچھا؛ بادشاہ سلامت، کیا آپکو یقین ہے کہ آپ نے یہی خواب دیکھا ہے؟

بادشاہ نے کہا؛ ہاں مُجھے یقین ہے میں نے یہی خواب دیکھا ہے۔

مفسر نے کہا؛ بادشاہ سلامت تو پھر آپکو مُبار ک ہو۔ بادشاہ نے حیرت کے ساتھ پوچھا؛ کس بات کی مبارک؟

مفسر نے جواب دیا؛ بادشاہ سلامت، اس خواب کی تعبیر یہ بنتی ہے کہ آپ ماشاء اللہ اپنے گھر والوں میں سے سب سے لمبی عمر پائیں گے۔

بادشاہ نے مزید تعجب کے ساتھ مفسر سے پوچھا؛ کیا تمہیں یقین ہے کہ اس خواب کی یہی تعبیر ہی بنتی ہے؟

مفسر نے جواب دیا؛ جی بادشاہ سلامت، اس خواب کی بالکل یہی تعبیر بنتی ہے۔

بادشاہ نے خوش ہو کر مفسر کو انعام و اکرام دے کر رخصت کیا۔

سبحان اللہ، کیا اس بات کا یہی مطلب نہیں بنتا کہ اگر بادشاہ اپنے گھر والوں میں سے سب سے لمبی عمر پائے گا تو اُسکے سارے گھر والے اُس کے سامنے ہی وفات پائیں گے؟

جی مطلب تو یہی ہی بنتا ہے مگر بات بات میں فرق ہے۔

Advertisements

About محمد سلیم

میرا نام محمد سلیم ہے، پاکسان کے شہر ملتان سے ہوں، تلاشِ معاش نے مجھے آجکل چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر شانتو میں پہنچایا ہوا ہے۔ مختلف زبانوں (عربی خصوصیت کے ساتھ) کے ایسے مضامین ضن میں اصلاح اور رہنمائی کے دروس پوشیدہ ہوں کو اردو میں ترجمہ یا تھوڑی سی ردو بدل کر کے ایمیل کرنا میرا شوق رہا ہے۔ میں اپنی گزشتہ تحاریر کو اس بلاگ پر ایک جگہ جمع کرنا چاہ رہا ہوں۔ میں مشکور ہوں کہ آپ یہاں تشریف لائے۔
This entry was posted in اصلاحی and tagged , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

12 Responses to بات بات میں فرق

  1. M. BABAR KHAN نے کہا:

    AOA Saleem bhai, I avail this opportuniry to congratulate u on ur commendable work being done by you through ur Blog , well done bhai, mujhay aik dost nay ap ki aik email forward ki thi "Angoor aur Sharab” parh kar buht acha laga, May Allah Almighty shower his unlimited blessing upon u and give u helath, wealth and happiness, With kind regards, M. BABAR KHAN , Islamabad

    • محمد سلیم نے کہا:

      Dear Brother M. Babar Khan, Wa Alaikum salam. First of all, I warmly welcome you to my blog. I appreciate you admired my work and liked it.
      Your wishes and duas mean to me too much. May Allah Tabark wa Ta’la accept those. I wish you all the best in your life and a healthy, wealthy and prosperous life. Please keep visiting for my guidance. I remain with my best regards to you…..

  2. بہت اعلیٰ…بہت عمدہ نصیحت ہے اس واقعہ میں

  3. محمد سلیم نے کہا:

    بلاگ کی دُنیا کے اتنے سارے معتبر نام ایک ساتھ میرے بلاگ پر!!
    حجابِ شب
    درویش خراسانی
    خرم ابن شبیر
    فکرِ پاکستان
    آپ سب کی پزیرائی کا بہت بہت شکریہ۔

  4. hijabeshab نے کہا:

    الفاظ ہی انسان کی شناخت ہوتے ہیں کہ وہ کیا ہے اور لہجہ مفہوم بدل دیتا ہے ٹھیک ہی لکھا ۔۔

  5. Darvesh Khurasani نے کہا:

    الفاظ کو مناسب انداز میں ادا کرنے سے بعض اوقات بہت بڑی بلا سر سے ٹل جاتی ہے جو کہ اسی زبان کے سبب نازل ہوئی ہوتی ہے۔

    عام زندگی میں بھی اگر انداز بیاں میں شائستگی نہ ہو تو کافی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بگڑتے ہیں۔

  6. عمران اقبال نے کہا:

    بلکل درست فرمایا۔۔۔ الفاظ کے ہیر پھیر سے بڑی تدپیریں بدلی جا سکتی ہیں۔۔۔

  7. خرم ابن شبیر نے کہا:

    بے شک بات بات میں فرق ہوتا ہے۔اور لہجے میں بھی فرق ہوتا ہے لہجہ بھی بات کا مطلب بدل دیتا ہے

  8. fikrepakistan نے کہا:

    بہت خوب بہترین سبق ہے اس تحریر میں۔

  9. پنگ بیک: بات بات میں فرق | Tea Break

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s